وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو ہٹا دیا، سرفراز چیمہ کا حکم ماننے سے انکار
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو ہٹا دیا، سرفراز چیمہ کا حکم ماننے سے انکار، انھوں نے کہا وفاقی حکومت مجھے عہدے سے ہٹانے کا اختیار نہیں ہے.
گورنر پنجاب سرفراز چیمہ نے پریس کانفرنس میں وزیراعظم کا حکم ماننے سے انکارکردیا
سرفراز چیمہ نے کہا کہ گورنر کو ہٹانے کااختیار صدر مملکت کے پاس ہے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کے پاس نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ کے غیر آئینی انتخاب کو دیکھنے اور قانونی ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ کیا جس پر انتقامی کارروائی کرنے کی کوشش کی گئی۔
انھوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو اگر اکثریت کی حمایت حاصل تھی تو پھر غیر آئینی راستہ کیوں اپنایا گیا، ڈپٹی اسپیکر سے ملی بھگت کرکے رولز کی خلاف ورزی کی گئی۔
انھوں نے کہا کہ میں سیکرٹری اسمبلی کی رپورٹ کے مطابق دیکھوں گا کیا کرنا ہے مجھے ہٹانے کےلئے ضروری ہے کہ صدر مملکت عارف علوی مجھے ڈی نوٹیفائی کریں۔
انھوں نے کہا کہ جب حکومت ڈپٹی اسپیکر کے جانبدارانہ اور غیر آئینی اقدام کی وجہ سے بائیکاٹ پر ہے تو اپوزیشن یکطرفہ انتخاب کیسے کر سکتی ہے۔
Comments are closed.