کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پی سی ایل فور ایڈیشن جیت لیا


کراچی(محمد نعیم نذیر)  پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن  کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پشاور زلمی کو  8 وکٹوں سے ہرا کی پی ایس ایل فور ایڈیشن جیت لیا۔

کوہٹہ کی جانب سے واٹسن 3 رنز بنا کر رن آوٹ ہوہے ،احسن نے 24 رنز بناہے وہ وہاب ریاض کی بال پر سیمی کے ہاتھوں آوٹ ہوہے۔  جب کہ احمد شہزاد58 اور روسو 39رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

اس سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کوئٹہ
پشاور کی جانب سے کامران اکمل اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دوسرے ہی اوور میں امام الحق تین رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر احمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

میچ کے چوتھے اوور میں کامران اکمل بھی 21 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہو گئے جب کہ صہیب مقصود بھی 20 گیندوں پر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، انہیں ڈیوائن براوو نے رلی روسو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

عمر امین نے 38 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ گل نبی نے 9 ، کیرون پولارڈ  7 ،ڈیرن سیمی 18 اور وہاب ریاض 12 رنز بنا سکے اور اس طرح پشاور کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنا سکی۔

کوئٹہ کی جانب سے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین نے 30 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈیوائن براوو نے دو جب کہ فواد خان اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔






Comments are closed.