شہبازشریف کا پہلا یوٹرن، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ واپس

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم بنتے ہی شہبازشریف کا پہلا یوٹرن، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا اعلان واپس ہو گیا، پہلے خطاب میں ملازمین کی تنخوائیں دس فیصد بڑھانے کا اعلان کیا بعد میں یوٹرن لیتے ہوئے فیصلہ بجٹ تک موخر کردیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف جس دن منختب ہوئے اسی دن قومی اسمبلی سے خطاب میں کم سےکم اجرت 25 ہزار اور ایک لاکھ تک تنخواہ والوں کیلئے 10 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنشن میں بھی 10فیصد اضافہ کیا جائے گے۔

تنخوائیں بڑھانے کی خبر میڈیا پر چلنے کے بعد جب واہ واہ ہوگئی تو پھر اچانک یہ وضاحت آگئی کہ تنخوائیں دینے کے معاملا پر آئندہ بجٹ میں غور کریں گے فی الحال نہیں بڑھا رہے۔

 

سوشل میڈیا پر جب ردعمل آیا اور لوگوں نے اسے شہبازشریف حکومت کا پہلا یوٹرن قرار دیا تو اس کا جواب خزانہ امور کے سابق وزیر مفتاح اسماعیل نے جواب دیا۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا یہ کوئی یو ٹرن نہیں ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا یہ کوئی یو ٹرن نہیں ہے، چونکہ فیڈ گورنمنٹ ملازمین کی تنخواہوں میں چند ماہ قبل اضافہ کیا گیا تھا، اس لیے ہم انہیں دوبارہ نہیں بڑھا رہے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہاان کی تنخواہوں کے مسائل پر اگلے بجٹ میں غور کیا جائے گا، سینئر اداکار خالد انعم نے بھی اس حکومتی فیصلے کو یوٹرن قرا دیاہے۔

اداکار خالد انعم نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شہباز شریف کی جانب سے تنخواہوں میں دس فیصد بڑھانے کا اعلان آج واپس ہوگیا، انھوں نے حکمران اتحاد کو اپوزیشن لکھا اور اسے ان کا پہلا یوٹرن قرار دیتے ہوئے مبارک باد دی۔

Comments are closed.