نیوزی لینڈمیں شہید ہونےوالےنعیم رشیدکی والدہ کوویزہ دےدیا گیا
اسلام آباد (زمینی حقائق )نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے پاکستان کے بہادر ثپوت نعیم رشید کی والدہ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ہدایت پر ویزہ جا ری کر دیا گیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ شہید کی والدہ نے نیوزی لینڈ جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھاان کی والدہ کی خواہش کے پیش نظر میں نے ویزہ کے فوری اجراء کے لیے وزارت خارجہ کے حکام کو ہدایات دی تھیں۔
انھوں نے کہا کہ نعیم رشید شہید کی والدہ کا ویزہ جاری کر دیا گیا ہےاب نعیم راشد شہید کی والدہ نیوزیلینڈ اپنے شہید بیٹے کے لیے نیوزی لینڈ جا سکیں گی ۔
ہم اس سانحے کے باقی شہداء کے لواحقین کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں اور انہیں تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔
وزارت خارجہ میں نیوزی لینڈ سانحہ کے حوالے سے ایک کرایسس مینجمنٹ سیل قائم کر دیا گیا ہے تاکہ شہداء کے لواحقین کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔
Comments are closed.