اینکر عمران ریاض کو سماٹی وی سے آف ائر کردیاگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) معروف ٹی وی اینکر عمران ریاض کو سماٹی وی سے آف ائر کردیاگیا، عمران ریاض حلیم خان کی نجی وی چینل میں رہ کر حکومت کے حق میں بول رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی کی طرف سے انھیں بتا دیاگیاہے کہ اب آپ سما ٹی وی کا حصہ نہیں ہیں تاہم اس کی بظاہر وجہ نہیں بتائی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے عمران ریاض کو وزیراعظم عمران خان کے حق میں بولنے پر بطور سزا پہلے آف ائر کرنے کا فیصلہ ہوا پھر ادارے سے فارغ کرنے کی اطلاع کی گئی۔

واضح رہے عمران ریاض کو پہلے بھی وزیراعظم عمران خان کا حمایتی سمجھا جاتا تھا تاہم گزشتہ روز کے عدالتی فیصلہ پر جن لوگوں نے بعض نکات کی نشاندہی اور فیصلےپر تنقید کی ان میں عمران ریاض شامل تھے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ندیم ملک کی موجودگی میں سما ٹی وی کی نشریات کے دوران پینل میں شامل پینالسٹ بھی ان کی مخالفت کرتے رہے۔

سما ٹی وی کو حکومت مخالف چینل کی وجہ سے شہرت تھی تاہم یہ چینل حلیم خان کے پاس جانے اور پھر حلیم خان کی مسلم لیگ ن سے قربت کی وجہ سے سما چینل کی نشریاتی پالیسی میں تبدیلی آ گئی ہے۔

اس حوالے سے’زمینی حقائق ڈاٹ کام’ کی طرف سے اینکر عمران ریاض سے وٹس اپ پر رابطہ کیا گیا تاہم ان کی طرف سے تصدیق یا تردید موصول نہیں ہوئی.

Comments are closed.