کوئی پوچھے تو کہنا بلاول آیا تھا

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ اور قومی اسمبلی کی بحالی کے فیصلہ کے بعد اپوزیشن جماعتیں اور رہنما جشن منا رہے ہیں۔

ایسے میں سندھ کے وزیراطلاعات سعید غنی نے دلچسب انداز سے فیصلے کا خیر مقدم کیا ، بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ مسکراتے ہوئے سیلفی بنائی اور سوشل میڈیاپر شیئر کرتے ہوئے ساتھ لکھا، کوئی پوچھے تو کہنا بلاول آیا تھا۔

http://

اس سے قبل سپریم کورٹ نے 3 اپریل کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کابینہ کو بھی بحال کر دیا ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلے میں کہا کہ نگراں حکومت کے قیام کیلئے صدر اور وزیراعظم کے اقدامات کو بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے پہلے کی صورتحال بحال کر دی۔

سپریم کورٹ نے جلدازجلد تحریک عدم اعتماد کو نمٹانیکا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اسمبلی اجلاس کوغیرمعینہ مدت تک ملتوی نہ کیا جائے اسپیکرعدم اعتمادتحریک نمٹانے تک اجلاس ملتوی نہیں کرسکیں گے۔

عدالت نے تحریک عدم اعتماد پر 9 اپریل ہفتے کی صبح بجے 10 بجے ووٹنگ کرانے کا حکم دے دیا،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونیکی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے ۔

Comments are closed.