مریم نواز نے 200 ارکان کی حمایت پر حمزہ شہباز کو  مبارکبار دی

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) حمزہ شہباز جب ہوٹل میں ہونے والے اسمبلی کے علامتی اجلاس میں بنے دلوں کے وزیراعلیٰ تولیگی حمایتی ارکان نےنعرہ بازی کرکے خوشی کااظہار کیا۔ حمزہ شہباز پر دو سو ارکان اسمبلی نے اعتماد کااظہار کیا۔

لاہور میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے بے اختیار ہونے پر جب پنجاب اسمبلی کو لگے تالے تو لیگی رہنماوں نے پاورشو کےلئے ہوٹل کا رخ کرلیا۔۔۔ حمزہ شہباز، مریم نواز حمایتی ارکان کو ساتھ لے کر بس میں بیٹھے اور نجی ہوٹل پہنچ گئے۔

لاہور کے نجی ہوٹل میں ہونے والے اس اجلاس میں جب دوسو ارکان نے حمزہ کی حمایت میں ووٹ دیا تو مریم نواز نے 200 ارکان کی حمایت پر حمزہ شہباز کو  مبارکبار دی اور جیت پر خوشی کااظہار کیا۔

حمزہ شہباز نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی دیکھ لو اکثریت کس کے ساتھ کھڑ ی ہے، انھوں نے کہا آپ کا وقت گزر چکاہے اب غیر آئینی اقدامات کے زریعے بھاگ رہے ہو۔

حمزہ شہباز نےپرویزالًہی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا دیکھوتو سہی، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیاہے،ایوان نے آج مجھے منتخب کرکے تم پر اور عمران خان پر عدم اعتماد کااظہار کردیاہے۔

انھوں نے کہا تم اسمبلی کے ملازمین کو تو قید کرسکتے ہو لیکن ارکان کے ضمیر کے فیصلے کو نہیں روک سکتے.

مریم نواز نے بھی ایک بار پھر خوب غصہ اتارااور کہا کہ جب حساب کتاب دینے کا وقت آیا تو پنجاب اسمبلی کو تالے لگا دیئے۔لیگی رہنما نے کہا پرویز الہًی کے فیصلے پر حیرت ہوئی تھی آپ ہارے ہوئے کے پاس جا بیٹھے۔

پرویز الہٰی کے صاحبزادے اور سابق وقاقی وزیر مونس الٰہی نے علامتی انتخاب پر طنز کا نشتر چلایا۔۔۔ کہا حمزہ شہباز صاحب ہوٹل کا سی ایم منتخب ہونے پر مبارک ہو۔

Comments are closed.