قائد ایوان کا انتخاب لٹک گیا، پنجاب اسمبلی کا  اجلاس 16 مارچ تک ملتوی

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز ہونے والی توڑ پھو ڑ کی مرمت کے باعث ڈپٹی اسپیکر نے پنجاب اسمبلی کا کل ہونے والا اجلاس سولہ مارچ تک ملتوی کردیا ہے ۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کے حوالے سے ڈپنی اسپیکر دوست محمد مزاری کہنا ہے کہ اسمبلی کو بیٹھنے کے قابل بنانے کےلئے توڑ پھوڑ کی مرمت کرارہے ہیں اسی لئے اجلاس سولہ مارچ تک ملتوی کیا گیاہے۔

قائد ایوان کا انتخاب لٹک گیا، پنجاب اسمبلی کا  اجلاس 16 مارچ تک ملتوی کردیا گیا، اسی دوران لاہور کے دورے پر پہنچنے والے وزیراعظم عمران خان کی چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات ہوئی ہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیاگیا۔

اجلاس ملتوی ہونے پرپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور وزارت اعلیٰ کے امید وار حمزہ شہباز سٹپٹا گئے ، انھوں نے کہا پرویز الٰہی کے بندے پورے نہیں ہوئے تو نیا جواز گڑ لیا ہے ،انھوں نے سپریم کورٹ سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا صوبے کو آئین و قانون کے مطابق چلنے دیں اسی میں سب کی عزت ہے یہ حربے آزمانے سے کسی کو کچھ فائدہ نہیں ہوگا ساری قوم جانتی ہے حکمران جماعت اور ان کے اتحادی پرویز الہٰی کو شکست کا سامنا ہے اسی لئے بھاگنا چاہتے ہیں۔

پنجاب میں پی ٹی آئی ارکان کے خلاف احتجاج کے بڑھتے سلسلہ کے بعدسیاسی صورتحال میں بھی کشیدگی نمایاں ہونے لگی ہے اجلاس دس دن آگے جانے سے منحرفین کے ناز نخرے اٹھانے والوں کے خرچے بھی بڑھ گئے۔۔۔ اب سولہ مارچ تک ہوٹلوں کے اخراجات بھی گلے پڑیں گے۔

پنجاب اسمبلی میں دو دن پہلے ہنگامہ آرائی میں توڑ پھوڑ ہوئی تھی اجلاس مرمت کیلئے 16 مارچ تک موخر کر دیا گیا، قائد ایوان کے انتخاب اور ہنگامہ آرائی پر اپوزیشن کے 18 ارکان کی رکنیت معطل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق جن ارکان نے ہنگامہ کیا ان میں رانا مشہود احمد، طاہر خلیل سندھو، خواجہ سلمان رفیق، عظمیٰ بخاری، حنا پرویز بٹ، عنیزہ فاطمہ اور دیگر شامل تھے انہی کی اسمبلی رکنیت معطلی پر غور جاری ہے.

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایت پر گزشتہ روز انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی وزیراعلیٰ کے انتخاب سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایت پر گزشتہ اجلاس میں ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی اپنی رپورٹ دے گی۔

دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی میں اسپیشل سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل پارلیمانی امور شامل ہیں کمیٹی ایوان اور اسمبلی کی لابی میں توڑ پھوڑ کرنے والے اپوزیشن کے ارکان کو معطل کرنے کی سفارش کر سکتی ہے.

کمیٹی آج شام اپنی رپورٹ اسپیکر کو پیش کر دے گی اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی ماضی میں اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے پر ن لیگ کے 6 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کر چکے ہیں۔

Comments are closed.