امریکی محکمہ خارجہ کا عمران خان کے الزامات سے اظہارِ لا تعلقی

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کا عمران خان کے الزامات سے اظہارِ لا تعلقی ، محکمہ خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ عمران خان کے الزامات قطعی حقیقت نہیں ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ ہم کسی ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے،لگائے گئے الزامات میں حقیقت کے منافی ہیں۔

ترجمان نیڈ پرائس نے مبینہ دھمکی آمیزخط پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا آئین کی پرامن بالادستی اور جمہوری اصولوں ،قانون کی حکمرانی اور اس کے تحت برابری کے اصول کو سپورٹ کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ اصول صرف پاکستان نہیں دنیا کی دوسرے ممالک کے لیے بھی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں قوم سے خطاب میں بتایا تھا کہ ایک طاقتور ملک کی جانب سے دھمکی آمیز مراسلہ بھیجا گیا۔

عمران خان نے بعد برملا اظہار بھی کر دیا تھا کہ یہ دھمکی امریکہ کی طرف سے آئی تھی اور انھوں اس شخصیت کا نام بھی لیا تھا جس پر پہلے انھوں نے نام لئے بغیر الزام لگایا تھا.

واضح رہے کہ پاکستان نے دھمکی آمیز خط پر امریکی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی کر کے احتجاج بھی کیا تھا جبکہ پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی اس دھمکی پر غور اور اعلامیہ جاری ہوا ہے.

بعد ازاں عمران خان نے امریکا کا نام جب واضح طور پر لے لیا اور گزشتہ روز انہوں نے پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کا نام بھی بتا دیا تھا۔

بنی گالہ میں تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے سفیر اور امریکا کی جانب سے نمائندہ ڈونلڈ لو کے درمیان جو مکالمہ ہوا اس میٹنگ کے لیے دونوں طرف نوٹ لینے والے بیٹھے ہوئے تھے.

انھوں نے کہا تھا کہ جو مکالمہ تھا، اس کے منٹ جاری کیے گئے، ڈونلڈ لو ، امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ فار ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیاء ہیں اور ان ہی کی پاکستانی سفیر سے ملاقات ہوئی تھی۔

Comments are closed.