شہباز شریف نے نام نہ دیا تو جسٹس گلزار نگران وزیراعظم بن جائینگے،صدر

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وزیراعظم کے حوالے سے سابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ایک اور خط لکھا دیاہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اگر شہباز شریف نے نام نہ دیا تو جسٹس گلزار نگران وزیراعظم بن جائینگے،صدر مملکت نے واضح کیا ہے کہ چھ اپریل تک نام دے دیں۔

صدر مملکت کی طرف سے لکھے گئے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت چھ اپریل تک نام دینا آئین کا تقاضا ہے اور نام فائنل ہونا بھی آئین میں درج ہے۔

صدر مملکت نے لکھا کہ وزیراعظم نے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کا نام بطور نگران وزیراعظم تجویز کیا ہے۔ چونکہ نگران وزیراعظم کا تقرر وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے کرنا ہے لہذا آپ جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کی نامزدگی سے اتفاق کریں ۔

شہباز شریف سے کہا گیا ہے کہ اگر اتفاق نہیں کرتے تو کسی اور مناسب شخص کا نام تجویز کریں۔ خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ اگر چھ اپریل تک جواب موصول نہ ہوا تو آئین کے آرٹیکل دو سو چوبیس ،ون اے کے تحت نگران وزیراعظم کی تقرری کی جائے گی

Comments are closed.