آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرض پروگرام معطل کردی

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کا سازش کا دعویٰ ہے یا کوئی اور وجہ ہے ،عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرض پروگرام معطل کردیا.

آئی ایمایف کی جانب سے پاکستان کا قرض پروگرام معطل کرنے کے بعد وضاحت بھی آئی ہے جس میں کہا گاہے کہ پاکستان میں غیر یقینی صورتحال کے باعث پروگرام معطل کیاگیاہے۔

عالمی مالیاتی ادارے کی طرف سے کہا گیاہے کہ یہ قرض پروگرام نئی حکومت کے آنے تک معطل رہے گی اور جب پاکستان میںنئی حکومت کےساتھ دوبارہ سے بات چیت کا آغاز ہوگا۔

جولائی دوہزار انیس سے جاری آئی ایم ایف سے پاکستان کے لیے چھ ارب ڈالر کے قرض کا معاہدہ معطل ہوگیا،قرض کی میعاد تین سال تھی اور قرضہ منظور ہوتے ہی پاکستان کو ایک ارب ڈالر جاری کئے گئے تھے۔

عالمی مالیاتی ادارے نے فروری کو چھٹے جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرضہ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ پاکستان چھے ارب ڈالر قرض میں سےاب تک تین ارب ڈالر حاصل کر سکا ہے.

Comments are closed.