پی ٹی آئی کارکنوں کا حلیم خان کی موجودگی میں محنرفین کا گھیراو

لاہو(زمینی حقائق ڈاٹ کام) لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کا حلیم خان کی موجودگی میں محنرفین کا گھیراو کیا، ہوٹل میں گھسنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ن لیگ کے ایم پی ایز کے ساتھ بڑا تصادم ہونے سے بچا لیا۔

پی ٹی آئی منحرفین ارکان پنجاب اسمبلی کی موجودگی کے باعث مشتعل کارکن ریلی کی شکل میں گلبرگ ہوٹل کے باہر پہنچ گئے ۔ نعرہ بازی کرتے ہوئے ہوٹل میں گھسنے کی کوشش کی۔

احتجاجی مظاہرین نے جب ہوٹل کے اندر گھسنے کی کوشش کی اس دوران مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز اور مظاہرین کا آمنا سامنا آگے اس سے پہلے کہ براہ راست تصادم ہوتا پولیس نے موقع پر پہنچ کر فریقین کو دور کردیا۔

ان دنوں سندھ ہاوس اسلام آباد کے بعد لاہورکاگلبرگ ہوٹل بھی منحرف کا مرکز ہے۔۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کو پتہ چلا تو پہنچ گئے ۔۔۔۔ہوٹل کے اندر پی ٹی آئی حلیم خان پی ٹی آئی منحرفین کے ساتھ موجود تھے ۔

اپوزیشن کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ادھر ہی ہونا ہے۔۔۔ٹرک پر پی ٹی آئی کے ترانے لگائے ریلی نے پہنچ کر رنگ میں بھنگ ڈال دیا۔۔۔۔احتجاج کے باعث گھنٹوں قریبی سڑکوں پر ٹریفک جام رہی۔

پی ٹی آئی کے مشعتل کارکنوں نے ہوٹل کے باہر لگے بیئر ہٹائے تاہم پولیس رکاوٹ بن گئی۔۔ اس دوران مظاہرین منحرفین کو باہر نکالنے کا مطالبہ کرتے رہے۔

اس موقع پرشہباز گل نے بھی پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کی حمایت کردی۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہوٹل کے اندر ضمیر خریداری کی منڈی لگا رکھی ہے کارکن اس لئے سراپا احتجاج ہیں۔

Comments are closed.