عمران خان نے پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کانام بتا دیا

55 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کانام بتا دیا اور کہا کہ غیر ملکی سازش ناکام ہو گئی ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی سفیر سے امریکی عہدیدار ڈونلڈلو نے ملاقات کی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈونلڈلو امریکا کا اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ فارساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیا ہے۔

عمران خان نے کہا میرے اور ملک کے خلاف تحریک عدم اعتماد غیرملکی ایجنڈا تھا اللہ کا شکر ہے بیرونی طاقتوں کا پلان کیا گیا ایجنڈا اسپیکر نے مسترد کر دیا قوم اس طرح کی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے واضح طور پر کہا بیرونی سازش ہے قومی سلامتی کمیٹی میں آرمی چیف سمیت تمام سروسزچیف موجود تھے۔

وزیراعظم نےٹوئٹر پر بھی بیان جاری کیا اور کہا کہ ہمارے عام انتخابات کے مطالبے پرپی ڈی ایم کاردعمل حیران کن ہے یہ چلا چلا کر بتا رہے تھےکہ حکومت ناکام اور عوامی حمایت کھو چکی ہے۔

وزیراعظم نے لکھا کہ حکومت عوام کی حمایت کھو چکی ہے توانہیں اب الیکشن کا خوف کیوں؟ جمہوری لوگ حمایت کے لیے عوام کےپاس ہی جاتےہیں

Comments are closed.