عمران خا ن نیازی اور ان کے حواریوں نے کھلی آئین شکنی کی، اپوزیشن لیڈر

55 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے عمران خا ن نیازی اور ان کے حواریوں نے کھلی آئین شکنی کی، اپوزیشن لیڈر نے کہا آئین اور جمہوریت کا غدار ی ہے ۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا ، ایوان میں ثابت ہوگیا کہ عمران نیازی ہار گئے ہیں، اس وقت ملک میں کوئی حکومت نہیں، ایک آئین شکن ٹولے نے قبضہ کیا ہوا ہے۔

شہباز شریف نے کہا عمران نیازی وزیراعظم ہی نہیں تو اس آئینی اختیار کو استعمال کیسے کرسکتا ہے، آئین کی شق 5 کو استعمال کیاگیا، اسی میں لکھا ہے کہ ہر صورت آئین پر عمل کیاجائے گا، شخصی اقتدار کو غیرآئینی طول دینے کے لئے آئین پر حملہ کیا گیا۔

شہبازشریف نے کہا عمران نیازی ملک کو انارکی میں دھکیل چکے ہیں، چیف جسٹس پاکستان ملک کو بحران سے بچا سکتے ہیں۔ امید ہے کہ عدالت عظمی آئین کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے اور ملک کو آئین شکنی سے تحفظ کے لئے اپنا آئینی فرض پورا کریں گے۔

اس سے قبل قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں کرائی اور اسے آئین کے منافی قرار دے کر تحریک عدم اعتماد کو مسترد کردیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے فوراً بعد وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز ارسال کی اور کہا کہ قوم عام انتخابات کی تیاری کرے۔

Comments are closed.