صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

53 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ)صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کردی ہے ، صدر نے سمری کی منظوری دے دی ہے ، اب آئین کے تحت نئے انتخابات ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھیج دی، صدر کے اقدام کے بعد قومی اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد مسترد کئے جانے کے بعد قوم سے مختصر خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ انھوں نے صدر کو اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس بھیج دی ہے۔

اس سے قبل اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد مسترد ، قومی اسمبلی کااجلاس ملتوی کر دیا گیا، قومی اسمبلی میں تلاوٹ قرآ ن پاک کے بعد کارروائی شروع ہوئی تھی۔

وفاقی وزیر قانون فواد چوہدری نے لکھا ہوا بیان پڑھتے ہوئے کہا کہ سات مارچ کوکسی غیر ملکی شخصیت کے اپوزیشن کے لوگوں نے ملاقات کی اور انھیں بتایا گیا کہ تحریک عدم اعتماد آرہی ہے ۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ انھیں یہ بھی بتایا گیا کہ اگرعمران خان کو نہ ہٹایا گیا تو پھرپاکستان کیلئے مشکلات ہوں گی اور ہٹ گئے تو معاف کردیا جائے گا۔

انھوں نے آئین کی متعلقہ دفعہ پڑھ کر سنایا گیا کہ اسپیکر اس پر رولنگ دیں جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی طاقت کے کہنے پر پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک آئین کے منافی ہے۔

قاسم سوری نے رولنگ دیتے ہوئے کہا تحریک عدم اعتماد کی تحریک مسترد کرتے ہوئے اجلاس برخاست کردیا۔

Comments are closed.