اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد مسترد ، قومی اسمبلی کااجلاس ملتوی

55 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ) اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد مسترد ، قومی اسمبلی کااجلاس ملتوی کر دیا گیا، قومی اسمبلی میں تلاوٹ قرآ ن پاک کے بعد کارروائی شروع ہوئی تھی۔

وفاقی وزیر قانون فواد چوہدری نے لکھا ہوا بیان پڑھتے ہوئے کہا کہ سات مارچ کوکسی غیر ملکی شخصیت کے اپوزیشن کے لوگوں نے ملاقات کی اور انھیں بتایا گیا کہ تحریک عدم اعتماد آرہی ہے ۔

قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے عدم اعتماد کی قرارداد کو غیر آئینی قرار دے کر مسترد کردیا اور اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو وزیر اطلاعات فواد چوہدری جنہیں دو روز قبل وزارت قانون کا اضافی قلمدان کا دیا گیا تھا اپنی نشست سے کھڑے ہوئے اور آرٹیکل 5 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد بیرونی سازش کا حصہ ہے۔

فواد چوہدری کی تقریر کے بعد ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ وہ وزیر قانون و اطلاعات کی بات سے متفق ہیں اور انہوں نے رولنگ دی کہ تحریک عدم اعتماد غیر آئینی ہے اور مسترد کی جاتی ہے اس کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیاگیا۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ انھیں یہ بھی بتایا گیا کہ اگرعمران خان کو نہ ہٹایا گیا تو پھرپاکستان کیلئے مشکلات ہوں گی اور ہٹ گئے تو معاف کردیا جائے گا۔

انھوں نے آئین کی متعلقہ دفعہ پڑھ کر سنایا گیا کہ اسپیکر اس پر رولنگ دیں جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی طاقت کے کہنے پر پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک آئین کے منافی ہے۔

قاسم سوری نے رولنگ دیتے ہوئے کہا تحریک عدم اعتماد کی تحریک مسترد کرتے ہوئے اجلاس برخاست کردیا۔

Comments are closed.