پاکستان نے ٹیسٹ کا بدلہ لے لیا، آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست

62 / 100

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان نے ٹیسٹ کا بدلہ    لے لیا، آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی، بابراعظم 105 اور امام الحق 89 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے. 211 کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا.

آسٹریلیا کا تیسرے ایک روزہ میچ میں تباہ کن آغاز،5اوور6رنز،3آوٹ، شاہین شاہ آفریدی نے میچ کی پہلی ہی بال پر ان فارم ٹریوس ہیڈ کو کلین بولڈ کردیا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1510291644062568452?t=0cBzzuxWF4sLv8YDYHaQvA&s=19

پھر یکے بعد دیگرے مہمان ٹیم کی وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم 210 رنز پر آؤٹ ہو گئی، کیری 56، ایبٹ 49 ،گرین 49 اور مک ڈرمٹ 36 رنز بنا کر نمایاں رہے.

پاکستان کی طرف سے حارث رؤف اور وسیم جونیئر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں کیں، شاہین شاہ آفریدی نے 2، زاہد اور افتخار نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا.

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تیسرا اور آخری فیصلہ کن کرکٹ میچ جاری ہے ، بابراعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی لیکن مہمان ٹیم کے دونو ں اوپنرز جلد آوٹ ہوگئے۔

http://

آسٹریلیا کی دوسری وکٹ دو رن پر گری جب کپتان فنچ حارث روف کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے لوبیشن 4رنز بنا کر حارث روف کا شکار ہوئے، وکٹ پر میک ڈرمٹ ایک موجود ہیں۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جس میں سعود شکیل کی جگہ آصف علی کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم میں امام الحق، فخر زماں، بابر اعظم، محمد رضوان، خوشدل شاہ، افتخار احمد، آصف علی، وسیم جونیئر، شاہین آفریدی، زاہد محمود اور حارث رؤف شامل ہیں۔

http://

آسٹریلوی ٹیم میں بھی ایک ہی تبدیلی کی گئی ہے جس میں فاسٹ بولر جیسن بہرینڈوف کو اسپنر سویپ سن کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

Comments are closed.