پاکستان تحریک انصاف عدم اعتماد کامیاب ہوتے ہی مستعفی ہو جائے، شیخ رشید احمد

53 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعوی ٰ کیاہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ہر گھنٹے سیاسی صورتحال تبدیل ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر اپوزیشن رہنماوں کو آڑھے ہاتھوں لیا اور کہا کہ جو مرضی ہو جائے عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ آخری حل یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عدم اعتماد کامیاب ہوتے ہی مستعفی ہو جائے، شیخ رشید احمدنے کہا کہ کے تمام پی ٹی آئی اراکین اگر سچے سیاستدان ہیں تو عدم اعتماد کامیاب ہوتے ہی وہ اسمبلی کی نشستوں سے مستعفی ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ مداخلت کرے اور ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں،ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ تو ایک سال سے کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کرائے جائیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر ملکی سازش میں ملوث سیاسی جماعتوں پر غداری کے مقدمے قائم کیے جائیں اور ان پر پابندی عائد کی جائے، انھوں نے کہا میں تو فواد چوہدری سے کہتا ہوں ابھی آ جاو میں ابھی دستخط کرنے کو تیار ہوں۔

شیخ رشید احمد نے مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن باپ بیٹے پر 18 فروری کو 16 ارب کرپشن کی فرد جرم عائد ہونی تھی وہ چور ڈاکو ایک صوبے اور مرکز کے امیدوار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے اور جب تک نیا وزیراعظم حلف نہیں اٹھاتا تو عمران خان ہی وزیراعظم رہیں گے، اپنے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ رمضان یا عید کے بعد ٹی وی پر بطور اینکر نظر آ سکتے ہیں۔

Comments are closed.