ہم نے دو بڑی پارٹیوں کو زیر کر لیا ہے گھبرانے کی ضرورت نہیں

59 / 100

لاہور( ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ہم نے دو بڑی پارٹیوں کو زیر کر لیا ہے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما پرویز چوہدری کی طرف سے سوشل میڈیاپر جاری بیان میں کہا گیاہے کہ میں انہوں نے کہا کہ ہم نے عثمان بزدار کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کیا۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ انشاء اللہ ووٹنگ کے روز کامیابی حاصل کریں گے،ان کا کہنا ے کہ ہم نے پہلے بھی دل جیتے ہیں اور آئندہ بھی جیتیں گے، سب کوساتھ لے کر چلیں گے۔

http://

دریں اثنا ء چوہدری پرویز الًہی پنجاب اسمبلی پہنچ چکے ہیں اور ارکان کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے اور آج وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری ہوگا آج انتخاب نہیں ہوگا۔

سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی طرف سے کہا گیاہے کہ وزارت اعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کب ہوگی اس بات کا فیصلہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کریں گے اس لئے آج شیڈول کے بعد کارروائی ملتوی ہو جائے گی۔

واضح رہے کل چوہدری پرویز الًہی سے چھینہ گروپ کے14ارکان نے ملاقات کرکے حمایت کا یقین دلایاہے جب کہ دوسری جانب مونس الہٰی سے ملاقات میں ترین گروپ کے 15ارکان نے حمایت کیلئے گرین سگنل دیا تھا۔

Comments are closed.