وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے ، دوست بھی دیکھیں گے دشمن بھی، فواد چوہدری

61 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے ، دوست بھی دیکھیں گے دشمن بھی، فواد چوہدری کا سوشل میڈیا پر بیان۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آخری بال تک لڑنے والے کھلاڑی ہیں استعفیٰ نہیں ملے گا میدان لگے گا، دوست بھی دیکھیں گے اور دشمن بھی۔

http://

دوسری طرف سے وزیراعظم عمران خا ن کی صدارت میں خصوصی ہنگامی اجلاس بھی جاری ہے ،ذرائع کے مطابق وزیراعظم دھمکی آمیز خط پہلے کابینہ کو دکھائیں گے جب کہ اس کے بعد سینئر صحافیوں کو دکھایا جائے گا۔

کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں اتحادی جماعتیں شریک نہیں ہیں، جب کہ ایم کیو ایم نے پہلے ہی معذرت کرلی تھی ، آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جا رہاہے۔

اس سے قبل پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز تصویری بیان جاری کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری کی جانب سے ٹوئٹر پر جوناتھن سوئفٹ کے مشہور ناول Gullivers Travels کا سرورق پوسٹ کیا گیا ہے جس میں ایک دیو قامت شخص کو بہت سارے چھوٹے لوگوں نے ساحل کے کنارے رسیوں سے باندھ رکھا ہے اور کچھ بونے اس شخص کے سینے پر بھی چڑھے ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے تصویر کے ساتھ ایک کیپشن بھی تحریر کیا ہے اور ہیش ٹیگ پاکستان پولیٹکس کا استعمال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بونے ایک دیو قامت شخص کو باہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Comments are closed.