کیمرےنے طارق فضل کا مریم اورنگزیب پر ہاتھ رکھنے کا منظر دیکھ لیا

62 / 100

فوٹو:اسکرین گریب

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کے اسلام آباد میں مشترکہ جلسہ کے دوران کیمرےنے طارق فضل کا مریم اورنگزیب پر ہاتھ رکھنے کا منظر دیکھ لیا۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی ریلی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں اسلام آباد پہنچی اور جے یو آئی ف کے جلسہ میں شامل ہوگئی اس دوران رہنماوں نے خطاب کیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا خطاب جاری تھا اس دوران ان کے ساتھ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب اور سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی کھڑے تھے۔

http://

طارق فضل چوہدری نے آگے کھڑی مریم اورنگزیب کے کندھے پر دانستہ یا نادانستہ ہاتھ رکھ دیا جسے مریم اورنگزیب نے مسکراتے ہوئے پکڑ کر پیچھے کردیا تاہم یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے دیکھ لیا۔

یہ کلپ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہاہے ، کسی ٹک ٹاکر نے ، پٹھان بچے ،کا مشہور ڈائیلاگ ، ذرا پیچھے تو دیکھو لگا کر اسے لطیفے کے انداز سے پیش کیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین اپنی آرا کااظہار کررہے ہیں۔

Comments are closed.