تحریک انصاف کا اسلام آباد میں بڑا جلسہ، لاکھوں افراد شریک ہوئے
فوٹو: سوشل میڈیا
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)تحریک انصاف کا اسلام آباد میں بڑا جلسہ، لاکھوں افراد شریک ہوئے، تحریک انصاف جلسہ کا پنڈال میں خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی ،38کنٹینرز سے مرکزی اسٹیج تیار کیا گیا ، قافلے کراچی ، سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں سے ہزاروں گاڑیوں کے ساتھ وفاقی دارالحکومت پہنچے۔
Impossible for everyone, but not for PM Imran Khan. #IamImranKhan
pic.twitter.com/pGN67MgVA3— Virk Shahzaib (@VirkSh786) March 27, 2022
وزیراعظم عمران خان کی کال پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کیلئے تیاریاں کر رکھی تھیں ،مرکزی اسٹیج کے علاوہ سینئر لیڈرشپ کیلئے بھی خصوصی کنٹینر لگایا گیا۔
What an amazing atmosphere there is at Jalsa Gah earlier today.
PTI’s General Secretary @Asad_Umar shares his views on the passion we witnessed today on Jalsa’s Chaand Raat! #WeAreComingPMKhan #چلو_چلو_عمران_کے_ساتھ pic.twitter.com/YxwHaRvFuf
— PTI (@PTIofficial) March 26, 2022
جلسہ گاہ میں خواتین کیلئے خصوصی انکلوژر تیار کیے گیے جہاں ہزاروں کرسیاں الگ سے لگا ئی گئیں جبکہ خواتین انکلوژرکوحفاظتی شیٹس اورخاردارتار لگا کرالگ کیا گیا۔
شام کے اس پہر عوام کا جوش و جزبہ دیدنی ہے۔ یہاں یہ کہنا برحق ہوگا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کا جذبہ بلندیوں کو چھو رہا ہے۔
بے شک #امربالمعروف pic.twitter.com/ZpmyP45Fmx— Sarfaraz (@ISarfarazPK) March 26, 2022
جلسہ گاہ میں مرد شرکا کیلئے 50ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی تھیں جب کہ نوجوانوں کیلئے ہدایات تھیں کہ وہ کرسیوں پر نہ بیٹھیں اور وہ کھڑے ہو کر وزیراعظم سمیت دیگر مقررین کو سنیں۔
Prime Minister @ImranKhanPTI departing from Parade Ground, after addressing a huge public gathering!#IamImranKhan pic.twitter.com/pm1OSot8Qp
— PTI (@PTIofficial) March 27, 2022
پریڈ گراونڈ میں روشنی اور بجلی کے انتظام کیلئے جنریٹرز لگانے گئے تھے ،اس کے علاوہ جلسے کی تیاریوں کی نگرانی کیلئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے رات گئے انتظامات کا جائزہ لیا جب کہ پی ٹی آئی رہنماوں کی بھی آمد کا سلسلہ جاری رہا ۔
چوک یتیم خانہ لاہور کے کیپمپ کا دورہ۔ کارکنان پرجوش اور کل کی تیاریوں میں مصروف۔ pic.twitter.com/GQCphhUx35
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) March 26, 2022
انتظامات اور مختلف شہروں سے آنے والے افراد کی تعداد کے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا تھا کہ یہ وفاقی دارالحکومت کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا،گلگت بلتستان سے وزیر اعلیٰ کی قیادت میں قافلے رات ہی پہنچ گئے تھے۔
پشاور سے پرویز خٹک، فیصل آباد سے فرخ حبیب، لاہور سے حماد اظہر،کراچی سے اسد عمر،علی زیدی اور خرم شیر زمان کی قیادت میں قافلے پہنچیں گے، تحریک انصاف کے کارکن پارٹی ترانوں کے ساتھ ایک جشن کی صورت میں اسلام آباد پہنچے ۔
Comments are closed.