نیوزی لینڈ سانحہ میں شہیدپاکستانیوں کی تعداد9 ہوگہی،ترجمان

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) کرائسٹ چرچ میں دہشت گرد حملے میں شہید پاکستانیوں کی تعداد9 ہو گئی۔

IMG 20190316 182150

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں دہشتگردی پہلے 6 کی تصدیق ہوہی تھی اب 9 کی ہو گہی ہے۔

پاکستانی شہدا میں ذیشان رضا اوران کے والد و والدہ، محبوب ہارون ،سہیل شاہد، سید اریب احمد، سید جہانداد علی، نعیم راشد اورطلحہ نعیم شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کے حکام نے ان میں سے 9 افراد کی شہادت کی تصدیق کردی ہے جن میں سہیل شاہد، سید جہانداد علی، سید اریب احمد، محبوب ہارون، نعیم راشد، ان کا بیٹا طلحہ نعیم،ذیشان اس کا والد غلام حسین اور والدہ کرم بی بی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ تین پاکستانی تاحال لاپتہ ہیں جن میں ذیشان رضا اور ان کے والد و والدہ شامل ہیں۔

Comments are closed.