آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر میچ اور ٹیسٹ سیریز جیت لی

55 / 100

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر میچ اور ٹیسٹ سیریز جیت لی، پاکستان کی ٹیم 351 کے تعاقب میں 235 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی لاہور ٹیسٹ میں پاکستان کو 115 رنز سے شکست ہوئی.

پاکستان کی طرف سے با براعظم 55، ساجد خان 21،حسن علی 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اظہر علی کے بعد رضوان بھی متنازع فیصلے کا شکار ہو کر صفر پر آوٹ ہوئے۔

آج تیسرے آوٹ ہونے والے امام الحق تھے انھوں نے 70رنز بنائے ،فواد عالم ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف11پر کمنز کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو کر واپس لوٹ گئے،رضوان کو باہر پچھ ہونے والی بال پر ایل بی ڈبلیو قرار دے دیاگیا۔

محمد رضوان نے آوٹ ہونے کے بعد کپتان بابراعظم سے مشورہ کیا تو انھوں نے ریویو نہ لینے کا کہا تاہم بعد میں ایکشن ری پلے میں پتہ چلا کہ محمد رضوان آوٹ نہیں تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے لائن نے 5، کمنز نے 3 گرین اور سٹارک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.

پاکستان اگر جیت کیلئے جائے تو 161رنز درکار ہیں جب کہ میچ ڈرا کرانے کی کوشش کرے تو اسے مزید29اوورز کھیلنا ہوں گے، بابراعظم کے ساتھ ٹیل شروع ہو چکا ہے چائے تک ساجد خان نے اچھی بیٹنگ کی ہے۔

لاہور ٹیسٹ، لنچ تک  پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 136رنز بنا ئے ، بابراعظم 19 اور امام 66 رنز بنا کر کھیل رہے تھے، آسٹریلیا نے 227 پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہونے پر اننگزڈکلیئر کر دی تھی.

پانچویں دن عبداللہ شفیق کل والے سکور میں اضافہ کئے بغیر ہی 27 پر آوٹ ہوئے جبکہ اظہر علی 17 رنز بنا کر ایک متنازعہ فیصلے پر آوٹ ہوئے.

چوتھے دن کا آخری سیشن پاکستان نے بغیر وکٹ کھوئے گزار لیا ، دوسری اننگز میں آسٹریلیا کے وارنر 51،مارنس 36 اور اسمتھ 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عثمان خواجہ 104 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے.

پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ، نسیم شاہ اور نعمان علی نے دوسری اننگز میں ایک ایک وکٹ حاصل کی،چوتھے دن کے اختتام پر امام الحق 42 اور عبداللہ شفیق 27 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں.

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1506979179111366667?t=nFQDtPIEpw-xEBbJL9yV0Q&s=19

پاکستان کو میچ کے آخری دن جیت کیلئے 278 رنز جبکہ مہمان ٹیم کو 10 وکٹوں کی ضرورت ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ تیسرا ٹیسٹ فیصلہ کن ثابت ہو گا.

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 391 اور دوسری میں 227 پر 3 آوٹ، پاکستان 268 اور 73 رنز بنائے ہیں اور میزبان ٹیم کی اننگز جاری ہے.

Comments are closed.