نوازشریف نے باہر بیٹھ کر آپ کو گھر میں گھس کر مارا، مریم نواز

55 / 100

اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے عمران خان نوازشریف نے باہر بیٹھ کر آپ کو گھر میں گھس کر مارا، مریم نواز کا کہنا تھا آپ گیم ہار چکے ہیں، پوری پارٹی ان کے ہاتھوں سے ریت کی طرح نکل گئی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے خوب لاٹھی چارج کیا، انھوں نے کہا عمران خان کی گنتی کبھی پوری نہیں تھی۔ کبھی آپ کہتے ہیں جو چھوڑ کر چلے گئے وہ لوٹے ہیں.

کبھی انہیں کہتے ہیں واپس آ جاو، کچھ نہیں کہوں گا، جو آپ کو چھوڑ کر جا رہے ہیں ہمیں ان کو خریدنے کی کیا ضرورت ہے؟ ایسا حال تو کسی تانگہ پارٹی کا نہیں ہوتا’دیکھ لیں نوازشریف نے باہر بیٹھنے کے باوجود آپ کو گھر میں گھس کر مارا ہے۔

https://twitter.com/SocialDigitally/status/1505839330157334529?t=PpPdPBYjm-fPZUMYCZ7ugw&s=19

 

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں ان کے خلاف بیرونی سازش ہو رہی ہے، ان کے خلاف کسی ملک کو سازش کی ضرورت نہیں، یہ اپنے لیے خود کافی ہیں۔ سازش والی بات نہ کریں، لوگ آپ پر ہنستے ہیں۔

انھوں نے کہا آپ کوپتہ ہی نہیں ملک کو کیسے چلایا جاتا ہے، حکومت سے 10 لوگ پورے نہیں ہو رہے۔ آپ اپنے 10 لوگ پورے کر لیں، 10 لاکھ لوگ جمع کرنےکی ضرورت نہیں۔

 

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ آپ نے نیب، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن کونیوٹرل نہیں رہنے دیا، نیوٹرل کے لفظ پر آپ کی پارٹی بکھر گئی۔

Comments are closed.