وزیراعظم نے سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کی سمری مسترد کردی

53 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم نے سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کی سمری مسترد کردی ہے تاہم ہارس ٹریڈنگ شق کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ سے رجو ع کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پہلے بھی گورنر راج کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا تھا تاہم وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر وزرا کی آراء کے بعد انھوں نے سمری مسترد کی۔

فیصلہ کیا گیاہے کہ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی تاکہ اس بات کا فیصلہ کیا جا سکے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ سے قبل پی ٹی آئی سے منحرف ہونے والے اراکین نشستوں پر برقرار رہ سکتے ہیں یا انہیں نا اہل قرار دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سندھ میں گورنر راج کی تجویز دیتے ہوئے ساتھ یہ بھی موقف اپنایا تھا کہ آئین و قانون کی عمل داری سب کی ہے اپوزیشن سب کے سامنے خرید و فروخت کررہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزراء کے مشورے سے وزیراعظم نے بعض وزرا ء سے کہا کہ وہ ترین گروپ سے رابطہ کریں اور انھیں سنیں تاکہ ان کے تحفظات دور کرسکیں جس کے بعد وزرا نے رابطے شروع کردیئے ہیں۔

Comments are closed.