ہارس ٹریڈنگ ،حکومت کا ووٹ کی قانونی حثیت کے تعین کیلئے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

59 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)ہارس ٹریڈنگ ،حکومت کا ووٹ کی قانونی حثیت کے تعین کیلئے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ،حکومت آئین کے آرٹیکل اے 63 کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ جائے گی۔

اس بات کااعلان وفاقی وزیر فواد چوہدری ٹوئٹر پر جاری بیان میں کیا ، انھوں نے بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آرٹیکل اے 63 کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 186 کے تحت ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

فواد چوہدری کے مطابق سپریم کورٹ سے رائے مانگی جائے گی کہ جب ایک پارٹی کے ممبران واضع طور پر ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہوں اور پیسوں کے بدلے وفاداریاں تبدیل کریں تو ان کے ووٹ کی قانونی حیثیت کیا ہے۔

http://

بیان میں کہا گیا ہے کہ کیا ایسے ممبران جو اپنی وفاداریاں معاشی مفادات کے بوجوہ تبدیل کریں ان کی نااہلیت زندگی بھر ہو گی یا انھیں دوبارہ انتخاب لڑنے کی اجازت ہو گی؟

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے یہ بھی کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے درخواست کی جائے گی کہ اس ریفرینس کو روزانہ کی بنیاد پر سن کر فیصلہ سنایا جائے۔

Comments are closed.