سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے 24 باغی ارکان سامنے آگئے

57 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے 24 باغی ارکان سامنے آگئے، راجہ ریاض نے بتایا یہاں دو درجن ایم این ایز ہمارے ساتھ موجود ہیں. ارکان کا کہنا ہے کہ اپنی مرضی سے ادھر ٹھہرے ہوئے ہیں.

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ ہاؤس ميں مقيم تحریک انصاف کے رکن اسمبلی راجہ ریاض کہا کہ کسی نے پيسہ نہيں ديا،ہم نے ووٹ ضمير کے تحت دينا ہے۔

راجہ رياض نے کہا کہ ہمارے ايم اين ايز پر تشدد ہوا اور تھانے لے گئے، پوری قوم کو پتہ ہے پوليس سے لاجز پر حملہ کرايا گيا۔انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں ہیں تو کیا وہ پاکستان سےباہر ہے۔

رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت تو بڑے رابطے کر رہی ہے لیکن اب وقت گزر گیا،
تحریک انصاف کے دوسرے رکن اسمبلی نور عالم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے 20کروڑ والی بات پر افسوس ہوا.

انھوں نے کہا ميں 3برس سے کرپشن کيخلاف آواز اٹھا رہا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ جو پيسے ليکر ووٹ بيچتے ہيں وہ رسولﷺ کے امتی نہيں۔

ایم این اے باسط بخاری نے کہا میں ميں نے وزارت نہيں مانگی، وفاقی وزراء ہم پر تہمت لگارہے ہیں، ایک منصوبہ شہر سلطان سے جلالپور پیروالا مانگا جبکہ نے ان سے کہا مظفر گڑھ تاہیڈ پنج روڈ منصوبہ دیں۔

باسط بخاری کا کہنا تھا کہ میں آزاد الیکشن لڑا اور منتخب ہوا،ان سے وزارت بھی نہیں مانگی۔ اختلافات ہوتے ہيں مگر اس کا یہ مطلب نہيں کہ وزراء تہمت لگاديں۔

 

ایوان میں حکومت کے پاس 179 اور حزب اختلاف کے کل اراکین کی تعداد 162 ہے۔ ان میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن کے 84، پاکستان پیپلز پارٹی کے 57 اراکین، متحدہ مجلس عمل کے 15، بی این پی کے 4 جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کا ایک رکن شامل ہے۔
جاری ہے

سندھ ہاؤس میں موجود حکومتی اراکین میں راجہ ریاض، باسط سلطان بخاری، نور عالم خان، ملتان سے رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ، نواب شیر وسیر، وجیہہ قمر، محمد قاسم نون سمیت دیگر شامل ہیں.

راجہ ریاض نے یہ بھی کہا کہ 2 درجن سے زائد ارکان قومی اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں،حکومتی رکن وجیہہ قمر بھی سندھ ہاؤس میں موجود تھیں اور انہوں نے کہا کہ آئین مجھے حق دیتا ہے اور ہم ضمیر کے مطابق ووٹ دیں۔

انھوں نے کہا بڑے خواب لے کر تحریک انصاف میں آئے تھے لیکن لوگوں کے خواب چکنا چور ہوگئے ہیں اور ہمارا اپنے حلقے میں جانا مشکل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزید حکومتی خواتین ارکان بھی ہمارے ساتھ ہیں اور اس وقت تحریک انصاف کی 3 خواتین ارکان بھی یہاں موجود ہیں۔ سندھ ہاؤس میں بہت اچھا ماحول ہے۔

Comments are closed.