یوکرین میں پھنسے 232 پاکستانی خصوصی پرواز سے اسلام آباد پہنچ گئے
فوٹو : اسکرین گریب
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) یوکرین میں پھنسے 232 پاکستانی خصوصی پرواز سے اسلام آباد پہنچ گئے، پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ان افراد کو وطن واپس لے کر آیا ہے.
یہ خصوصی طیارہ علی الصبح پاکستان سے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا بھیجا گیا تھاپی آئی اے کا طیارہ وزارت خارجہ اور حکومت پاکستان کی ہدایات پر روانہ کیا گیا
پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 7788 نے رات 12 بجے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر لینڈ کیا، اس موقع پر وطن واپس پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھے گئے.
یوکرین سے پی آئی اے کا طیارہ پاکستانی طلبہ کو لے کر اسلام آباد پہنچ گیا. pic.twitter.com/7JdOmxqCTe
— Mehboob ur Rehman Tanoli (@MehboobTanoli) March 9, 2022
یوکرین میں موت کو قریب سے دیکھنے والے بہت سے مسافر وطن واپس پہنچ کر اپنی سرزمین پر قدم رکھتے ہی آبدیدہ ہو گئے اور خوشی سے نعرے بھی لگاتے رہے.
مسافروں کی جانب سے پاکستان زندہ باد اور پی آئی اے پائندہ بعد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے، پی آئی اے اور وزارت خارجہ کی حکام ائیرپورٹ پر موجودتھے.
ذرائع کے مطابق صورتحال غیر واضح ہونے کے سبب ان پاکستانیوں کی وطن واپسی کے شیڈول سے متعلق اعلان نہیں کیا گیا.
Comments are closed.