چیئرمین پی سی بی رمیض راجہ کے بیٹے کی شادی، سابق کرکٹرز کی شرکت

66 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور( ویب ڈیسک) چیئرمین پی سی بی رمیض راجہ کے بیٹے کی شادی، سابق کرکٹرز کی شرکت، پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی بھی تقریب میں شریک تھے۔

رمیض راجہ کے بڑے بیٹے حیدر راجہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں تاہم شادی کب اور کہاں ہوئی اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، عاقب جاوید کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی ہیں۔

http://

حیدر راجہ کی شادی کی خبرسابق کرکٹر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی اہلیہ فرزانہ عاقب کی طرف سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر ہونے کی وجہ سے منظر عام پر آئی ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتاہے کہ اس تقریب میں سابق کرکٹرز اور اہم شخصیات نے شرکت کی ہے جب کہ عاقب جاوید کی اہلیہ فرزانہ نے بعض کرکٹرز کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔

شادی کی تصاویر میں فرزانہ کو سابق کرکٹرز مشتاق احمد، انضمام الحق، پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اور پی سی بی کے سابق چیئرمین توقیر ضیا ء کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

http://

فرازانہ عاقب کی طرف سے رمیض راجہ کے بیٹے کی شادی کی تقریب کی تصاویر شیئر کرنے کے باوجو د ابھی تک دلہا دلہن کی کوئی تصویر سامنے نہیں آئی۔

Comments are closed.