آسٹریلیا اور پاکستان کا پہلا ٹیسٹ بیٹنگ پریکٹس ثابت ہوا، آج ‘ڈرا’ہو جائے گا

67 / 100

فوٹو: آئی سی سی

راولپنڈی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)آسٹریلیا اور پاکستان کا پہلا ٹیسٹ بیٹنگ پریکٹس ثابت ہوا، آج ‘ڈرا’ہو جائے گا،پہلے دو دن پاکستان نے476رنز کی سست رفتار اننگز کھیلی تھی ، پھر مہمان ٹیم نے بھی دو دن کے کھیل میں7وکٹوں کے نقصان پر449رنز بنائے ہیں۔

آسٹریلین ٹیم کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے اب بھی 27رنز مزید بنانا ہیں جب کہ اب اس کی 3وکٹیں ابھی باقی ہیں ، مہمان ٹیم نے پانچویں روز بھی ایک سیشن کھیل لیا تو برتری بھی حاصل کر سکتی ہے۔

بظاہر راولپنڈی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن ہے تاہم اگر کہیں جیت کا کوئی ایک فیصد چانس ہے تو وہ آسٹریلیا کا ہوسکتاہے پاکستان کا نہیں ہے۔

پنڈی ٹیسٹ میں بارش نے بھی مداخلت کی اورچوتھے روز کا میچ لنچ کے بعد شروع ہو سکا،عثمان خواجہ 97، ڈیوڈ وارنر 68، مارنس لیمبوشین 90، اسٹیو اسمتھ 78، ٹریوس ہیڈ 8، کیمرون گرین 48 اور الیکس کیری 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز 4 اور مچل اسٹارک 12 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں،پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 4 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلا ٹیسٹ ، پاکستان476پر ڈکلیئر ، آسٹریلیا کے بغیر نقصان 5رنز پر دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا، عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر ناٹ آوٹ واپس آئے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 245 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر کیا،
پاکستان کی دوسری وکٹ 313 رنز پر گری جب امام الحق 157 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

پاکستانی بیٹرز امام الحق اور اظہر علی دوسرے روز کے پہلے سیشن میں بھی آسٹریلوی بولرز پر حاوی نظر آئے اور اسی دوران امام الحق نے 150 رنز مکمل کیے،کھانے کے وقفے کے بعد اظہر علی نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 19 ویں سنچری مکمل کی۔

پاکستان کے تیسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان بابراعظم تھے جو کہ36رنز پر رن آوٹ ہوئے اس وقت مجموعی اسکور414تھا،
جب کہ444رنز پر اظہر علی 185رنز بنا کرایک ریورس سویپ کھیلنے کی کوشش میں کیچ دے بیٹھے۔

http://

پاکستان کا مجموعی اسکورچار وکٹوں کے نقصان پر 476 رنز تھا جب اننگز ڈکلیئر کردی گئی، محمد رضوان 29 اور افتخار احمد 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ واپس آئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون، پیٹ کمنز اور مارنس لبوشانگے نے ایک ایک وکٹ لی۔

آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 5 رنز بنائے تھے کہ خراب روشنی کی وجہ سے دوسرے دن کھیل ختم کرنا پژا، آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 5 اور ڈیوڈ وارنر بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔

Comments are closed.