عمران خان نے پاکستان کو امریکہ کے چنگل سے آزاد کیا، چوہدری نثار علی

59 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد( ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نے کہا ہے عمران خان نے پاکستان کو امریکہ کے چنگل سے آزاد کیا، چوہدری نثار علی نے کہا کہ یہی حقیقت ہے۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے کئی باتوں پر اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ اس نے پاکستان کو امریکہ کے چنگل سے آزاد کیا۔

انھوں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ موجودہ اپوزیشن کا ساتھ دیکر دوبارہ امریکہ کی غلامی کرنی ہے یا آزادی کو گلے لگانا ہے؟

چوہدری نثار علی نے حکومت کی طرف سے عوام کو ریلیف دینے کو بھی سراہا گیا ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں کمی کرنے کا اعلان کرنا ایک اچھا قدم ہے۔

http://

واضح رہے چوہدری نثار علی مسلم لیگ ن کے بانیوں میں سے ایک ہیں تاہم مسلم لیگ ن میں مریم نواز کے فعال کردار کے بعد انھوں نے مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کیں، پھر بھی ایم پی اے منتخب ہوئے۔

چوہدری نثار علی وزیراعظم عمران خان کیلئے جب وزیراعظم سابق وزیر داخلہ کیلئے نرم گوشہ رکھنے کے باوجود ابھی تک الگ الگ ہیں اور چوہدری نثار علی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی میں متوقع اختلافات سے بچنے کیلئے پی ٹی آئی کا حصہ نہیں بنا۔

Comments are closed.