ازبک صدر شوکت مرزیوف پاکستان پہنچ گئے ، وزیراعظم نے استقبال کیا

61 / 100

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ازبک صدر شوکت مرزیوف پاکستان پہنچ گئے ، وزیراعظم نے استقبال کیا،ازبکستان کے صدر 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔

ازبک صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا ہے جس میں وزیر خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان، اعلیٰ سرکاری افسران، کاروباری اور میڈیا ارکان شامل ہیں، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر پیش رفت ہوگی۔

ازبک صدر مرزیوئیف کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے، انھوں نے 2016میں صدارتی منصب سنبھالا تھا ،ازبک صدر ایسے وقت میں پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جب دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 30 سال مکمل ہو گئے ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران پاک ازبک رہنماسیاسی، تجارتی، اقتصادی، روابط، تعلیم، ثقافت، سلامتی اور دفاعی شعبوں میں تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔

 

دونوں رہنماء اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال اور متعدد دو طرفہ معاہدوں، ایم او یوز پر دستخط کریں گے، وزیر اعظم عمران خان ،ازبکستان کے صدر سے ون آن ون ملاقات کریں گے جس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت اور مشترکہ میڈیا اسٹیک آؤٹ ہوگا۔

http://

وزیر اعظم کی طرف سے ازبک صدر کے اعزاز میں ایک سرکاری ضیافت بھی شیڈول کا حصہ ہے، ازبک صدرمرزیوئیف اور صدر عارف علوی کے مابین بھی ملاقات ہوگی۔

دونوں فریقین سیاسی اور اسٹریٹجک روابط بڑھانے،تیزی سے بڑھتی ہوئی تجارت، ٹرانزٹ اور اقتصادی تعلقات، رابطوں میں اضافہ، تعلیمی اور ثقافتی تعاون کا فروغ پاکستان، ازبکستان اور افغانستان کو ملانے والا ٹرانس افغان ریلوے پراجیکٹ کے امور زیر بحث لائیں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے سرکردہ تاجروں کے مابین بھی نتیجہ خیز بات چیت ہوگی،ازبک صدر کے دورے سے پہلے، دونوں ملکوں کے مابین 2 مارچ 2022 کو اسلام آباد میں مشترکا وزارتی کمیشن کا 7 واں اجلاس اور دوسرا جوائنٹ بزنس فورم منعقد کیا گیا۔

پاکستان نے وژن سینٹرل ایشیا فریم ورک کے تحت وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنے روابط کو بڑھایا گیا۔ وژن میں سیاسی، سفارتی، تجارتی ،سرمایہ کاری، توانائی اور رابطے، سلامتی اور دفاع کے شعبے شامل تھے۔

Comments are closed.