پیپلزپارٹی حکومت کیخلاف کوئی غیر جمہوری قدم نہیں اٹھائے گی، بلاول

53 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ق لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی،بہتر پیشکش دینا پڑے گی، بلاول بھٹو نے کہا شہبازشریف کو ووٹ دے کر پیپلزپارٹی قربانی دے گی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمران خان کو گھر بھیجنے کا واحد جمہوری طریقہ تحریک عدم اعتماد ہی ہے اور شکر ہے اس پر اب اپوزیشن جماعتیں متحد ہو گئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شہباز شریف کو پیپلز پارٹی کا مختصر مدت کیلئے وزیراعظم بنانا قربانی ہے لیکن اس دوران جو بھی سیٹ اپ آئے گا اس کا
مینڈیٹ انتخابی اصلاحات اور شفاف انتخابات کرانا ہو گا ۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ مولانا صاحب کے بیان پر تبصرہ نہیں کرسکتا، حکومت کے خلاف ہم نے جو بھی قدم اٹھانا ہے جمہوری انداز سے اٹھانا ہے ، پیپلزپارٹی حکومت کیخلاف کوئی غیر جمہوری قدم نہیں اٹھائے گی، بلاول نے واضح کیا کہ اپوزیشن سے آصف زرداری رابطے میں ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھاکہ ہمارے لانگ مارچ سے پہلے اپوزیشن جماعتیں عدم اعتماد سے متعلق ایک پیج پر نہیں تھیں،ہم کافی عرصے سے عدم اعتماد پر کام کر رہے ہیں۔

شہبازشریف کو وزیراعظم کیلئے ووٹ دینا پیپلز پارٹی کا بڑا کڑا ٹاسک ہے

انہوں نے کہاکہ حکومت کو یوسف رضا گیلانی کے انتخاب کے وقت بھی ہم نے ٹریلر دکھایا تھا، کون کون ہم سے رابطہ کر رہا ہے، وقت آنے پر سارے کارڈ سامنے لائیں گے،حکومت ہٹانے کا سب سے آسان راستہ اتحادیوں کا حکومت سے ساتھ چھوڑنا ہے۔

بلاول نے کہاکہ وزیر اعظم کو ویسی ہی شکست دیں گے جیسی یوسف گیلانی کو سینیٹر بنا کر دی تھی،پیپلزپارٹی کیلئے بڑا کڑا ٹاسک ہے کہ وزیراعظم کیلئے شہباز شریف کو ووٹ دیں، مگر ہم ملک کے مفاد کے لیے شارٹ ٹرم کے لیے یہ قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو گئی ہے تو اچھی بات ہے، پیپلزپارٹی کے لوگوں کو بھی حالیہ دنوں میں ایسی کوئی کالز نہیں آئیں جو پہلے آیا کرتی تھیں،بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف کا پاکستان آنا ان کا اپنا فیصلہ ہے، میں اس پر کچھ نہیں کہوں گا۔

Comments are closed.