بھارتی آبدوز کو پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیاگیا

66 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

راولپنڈی ( زمینی حقائق ڈاٹ کام )بھارتی آبدوز کو پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیاگیا، پاکستان نے ایک اور بھارتی آبدوز کا سراغ یکم مارچ کو لگایا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاریاعلامیہ کے مطابق پاکستان بحریہ نے ایک اور بھارتی آبدوز کا سراغ لگا یاہے ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کلوری کلاس کی اینٹی سب میرین وار فئیر یونٹ نے بھارتی آبدوز کو پکڑا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق گذشتہ 5 سال میں یہ چوتھی بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا گیا،20 اکتوبر 2021 کو بتایا گیا تھا کہ پاکستان بحریہ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگاتے ہوئے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔

http://

پاک بحریہ نے جاسوسی اور جنگی مقاصد کیلئے پاکستان کی حدود میں گھسنے کی کوشش کرنے والی بھارتی آبدوز کو واپس جانے پر مجبور کر دیا تھا، 16 اکتوبر کو بھارتی آبدوز پاکستانی سمندری حدود کے قریب موجود تھی جسے واپس دھکیلا گیا۔

Comments are closed.