فیصل مسجد میں بلا سود قرض کی تقریب ، فلاحی ریاست چاہتے ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان نے اسلامی فلاحی ریاست بننا تھا ہم اس نظریہ پر چل نہ سکے، وزیراعظم عمران خان کا ایک بارپھرملک کو حقیقی فلاحی ریاست بنانے کے عزم کااظہار۔
فیصل مسجد میں بلا سود قرض کی تقریب ، فلاحی ریاست چاہتے ہیں، وزیراعظم کاعزم، کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت قرضوں کے اجراء کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہاکہ نچلے طبقے کی فلاح اور قانون کی بالا دستی کے لئے تاریخی جدو جہد کر رہے ہیں ۔
تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا ہر شہر میں کچی آبادیاں بڑھتی جا رہی ہیں، کراچی میں 40 فیصد کچی آبادی ہے، لاہور میں بھی کچی آبادیاں بڑھ گئی ہیں، قرض بلا سود اس لیے دے رہے ہیں تاکہ غریب لوگ بھی اپنے گھر کا خواب دیکھ سکیں۔
وزیراعظم نے کہاقوم سے کہتا ہوں کہ جتنا ٹیکس دیں گے وہ پیسہ نچلی سطح تک لگاؤں گا، سود کے بغیرقرضے دیے جا رہے ہیں، اپنا گھربنانے کے لیے 20 لاکھ روپے کا قرض بغیرسود کے دے رہے ہیں، ہمارا مقصد ہے کہ لوگ اپنے پاؤں پرکھڑے ہوں۔
وزیراعظم نے کہاکہ دنیامیں قیمتوں میں اضافے کے باوجود عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے پیٹرول ،ڈیزل اوربجلی کی قیمتوں میں کمی کی گئی ،عوام کے ٹیکس دیں میرا وعدہ ے پیسہ صرف اورصرف عوام کی فلاح وبہبودکیلئے خرچ ہوگا۔
عمران خان نے کہا جو قوم اپنے نظریئے سے ہٹ جاتی ہے ، وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتی ، پاکستان جس نظریہ کے تحت بنا اس پر چل نہیں سکے اس بات کاافسوس ہے، ہمارا مقصد پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانا ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ رحمت للعالمین اتھارٹی کا بہت جلد آغازکیاجارہاہے جس کامقصدنوجوان نسل کو سیرت پاک ﷺ کے تمام پہلوؤں سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ اسلام کا اصل تشخص اجاگرکرناہے۔
وزیر اعظم نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت زندگی کے ہر شعبے میں عوام کی بہتری کے لئے کوشاں ہے، غریبوں، کسانوں ،نوجوانوں اور خواتین کو سہولتیں دے کر ملکی معاشی ترقی کی رفتار کو بڑھانا چاہتے ہیں ، ہیلتھ انشورنس ملک بھر میں لے کر جائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بڑے خواب کا نام تھا، ہمیں مثالی اسلامی فلاحی ریاست بننا تھا، لیکن یہ افسوس ناک ہے کہ 1947 میں جو ہمارا قبلہ ہونا چاہیے تھا ہم اس پر نہیں چل سکے، اور جوانسان اپنے نظریے سے ہٹتا ہے وہ بھٹک جاتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایف بی آر نے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے، ہمارے پاس پیسے زیادہ آئے جس پر بجلی کا فی یونٹ 5 روپے اور پیٹرول و ڈیزل 10 روپے فی لیٹرکم کیا۔
Comments are closed.