پنجاب والوں کی موجیں، وزیراعلی’کوتاحیات گھر،سابق سمیت ایم پی ایزکامفت علاج
لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں اپنے مفاد کیلئے حکومت اور اپوزیشن ارکان ایک ہو گئے ، تنخواہیں بڑھانے کیلئے گزشتہ روز بل ایوان میں پیش کیا، راتوں رات مل کر قائمہ کمیٹی سے منظور کرایا اور آج اپوزیشن کی غیرموجودگی میں منظور بھی کرلیا۔
اراکین اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات 83 ہزار روپے ماہانہ سے بڑھا کر ایک لاکھ 92 ہزار روپے تک کردی گئی۔
پنجاب عوامی نمائندگان ترمیمی بل 2019ء گزشتہ روز تحریکِ انصاف کے رکن غضنفرعباس چھینہ نے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا، قائمہ کمیٹی برائے قانون نے منظوری دی اور 24 گھنٹے کے اندراندر منظور بھی ہو گیا۔
اس کے علاوہ ذاتی گھرنہ ہونے پر پنجاب کے وزیراعلیٰ کو عمر بھر کیلئے گھر دینے کا بل بھی پنجاب اسمبلی میں منظور کر لیا،بل کے مطابق عہدہ چھوڑتے وقت اگر وزیراعلیٰ کے نام ذاتی گھر نہ ہوا تو لاہور میں انہیں گھر فراہم کیا جائے گا۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کو عہدے کے دوران رہائش فراہم کی جاتی رہی ہے۔لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی نے تنخواہوں میں اضافے کے بل میں اسمبلی کے سابق ارکان کو بھی نواز دیا
پنجاب اسمبلی کے منظور کردہ بل میں سابق ارکانِ اسمبلی کے لیے علاج تاحیات فری کردیا گیا ہے جس کے بعد سابق ارکان کو بھی اب میڈیکل کی سہولتیں مفت میسر ہوں گی۔
بل میں سابق ارکان اسمبلی کو اِن ڈور اور آوٴٹ ڈور علاج کا قانونی استحقاق دیا گیا ہے، اس سے قبل ان ڈور ا?وٴٹ ڈور علاج کا استحقاق موجودہ ارکان اسمبلی کو حاصل تھا۔
Comments are closed.