وزیراعظم نے پٹرول، ڈیزل اور بجلی سستی کرنے کا اعلان کردیا

53 / 100

فوٹو : اسکرین گریب

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم نے پٹرول، ڈیزل اور بجلی سستی کرنے کا اعلان کردیا،پیٹرول اور ڈیزل 10،10 روپے اور بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی کی گئی.

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہیں اگر حکومت ہر مہینے 70 ارب روپے کی سبسڈی نہ دے تو پیٹرول کی قیمت 220 روپے فی لیٹر تک پہنچ جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سمری بھیجی جس میں کہا گیا کہ 10 روپے فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھانی پڑے گی کیوں کہ دنیا میں تیل مہنگا ہوچکا ہے.

مگر اس سمری کے برعکس میں آپ کو خوشخبری سنانا چاہتا ہوں کہ ہم نے بجائے 10 روپے بڑھانے کی بجائے فیصلہ کیا ہے کہ 10 روپے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت فی لیٹر کم کر رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے بجلی بھی 5 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس اقدام سے 20 سے 50 فیصد تک بجلی کے بل کم ہوجائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ سے قبل پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

ملکی سلامتی پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں پہلے دن سے امریکی جنگ میں پاکستان کی شمولیت کیخلاف تھا جس کا پاکستان کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔

وزیراعظم نے عوام سے اپیل کی کہ اگر آپ آزاد خارجہ پالیسی چاہتے ہیں تو کبھی اس پارٹی کو ووٹ نہ دیں جس کے سربراہ کی دولت بیرون ملک پڑی ہو، ایسے لوگ کبھی آزاد خارجہ پالیسی نہیں بنا سکتے۔

جاری ہے

Comments are closed.