سلطانز کو فائنل میں شکست، لاہور قلندر نے پی ایس ایل ٹائٹل جیت لیا

66 / 100

فوٹو : فائل 

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سلطانز کو فائنل میں شکست، لاہور قلندر نے پی ایس ایل ٹائٹل جیت لیا، ملتان سلطانز کی ٹیم 181 رنز کا ہدف کے تعاقب میں 138 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور قلندر نے 42 رنز سے فتح اپنے نام کی. 

ملتان سلطانز کو پہلا نقصان چوتھے اوور میں 36 رنز پر اٹھانا پڑا جب محمد رضوان محمد حفیظ کی بال کو وکٹیں چھوڑ کر سویپ کرنے کی کوشش میں کلین بولڈ ہوگئے.

دوسری وکٹ 41 رنز پر گری شان مسعود 19 رنز پر رن آوٹ ہوئے، عامر عظمت صرف6 رنز پر پویلین لوٹ گئے، روسو 15 اور آصف آفریدی ایک رن بنا سکے.

سلطانز کی 114 پر چھٹی وکٹ گری جب ٹم ڈیوڈ 27 رنز بنا کر شاہین شاہ کی بال پر فخززمان کا کچ بنے، اس کے بعد ویلے بیٹنگ کرنے آئے لیکن وہ ایک ہی بال کھیل سکے جس پر شاہین نے انھیں بولڈ کر دیا.

http://

اس کے بعد خوشدل شاہ کو 32 رنز پر حارث روف نے کلین بولڈ کر دیا، 138 رنز پر رومان ریئس کو شاہین شاہ نے ہی کلین بولڈ کیا،عمران طاہر کی آخری وکٹ حارث روف نے حاصل کی.

لاہور قلندر نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دیدیا ،آخری اوورز میں ویزے اور بروک نے دھواں دھار بیٹنگ کی، بروک نے 41 اور ویزے نے 28 رنز بنائے دونوں آوٹ نہیں ہوئے. 

لاہور قلندر کے پاور میں41 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے، پہلی وکٹ 12،دوسری 23 اور تیسری 25 رنز پر گری، فخززمان صرف 3 رنز بنانے کے بعد آصف آفریدی کی بال پر دھانی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے.

ذیشان اشرف کو ویلے کی بال 7 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ ہوئے، تیسرے آوٹ ہونے کھلاڑی عبداللہ شفیق تھے وہ 15 رنز بنا کر آصف آفریدی کی بال پر اسٹمپ ہوئے.

محمد حفیظ 14 اور کامران غلام 2 رنز پر کھیل رہے ہیں. 6 اوورز کا کھیل ہو چکا تھا .

کامران غلام 12 اوور میں آصف آفریدی کی بال پر چھکا مارنے کی کوشش میں ٹم ڈیوڈ کے ہاتھوں 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تب مجموعی سکور 79 تھا.

http://

محمد حفیظ آوٹ ہونے والے پانچویں بیٹر تھے انھیں شاہنواز دھانی نے 69 رنز پر شان مسعود کے کا کیچ بنایا، تب مجموعی سکور 137 تھا.

لاہور قلندر نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، آفریدی نے 3،دھانی اور ویلے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.

لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے آج پی ایس ایل فائنل کھیلا جا رہا ہے ، پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کا فاتح کون ؟فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے. 

لاہور قلندر کی ٹیم میں سالٹ کی جگہ ذیشان اشرف کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ملتان سلطانز نے ٹم ڈیوڈ کو فائنل میچ کیلئے ٹیم میں شامل کیا ہے، دونوں کپتانوں نے فائنل جیتنے کا عزم ظاہر کیا ہے. 

 دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان فائنل میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جانا ہے۔

گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے بھر پور پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا، محمد رضوان کی زیر قیادت ملتان سلطانز کی ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم سے متصل ایل سی سی اے گراونڈ میں فائنل میچ کی تیاری کیلئے مشقیں کیں.  ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

http://

آج ہی ایچ بی ایل پی ایس ایل7 کی اختتامی تقریب شام 6 بجے منعقد م ہوگی، پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کی فاتح ٹیم کو  ٹرافی کے ساتھ 8 کروڑ روپے کی انعامی رقم بھی ملے گی. 

 پاکستان سپر لیگ کا فائنل ہارنے والی ٹیم کے حصے میں 3 کروڑ 20 لاکھ روپے آئیں گے جبکہ پلیئر اف دی ٹورنامنٹ کو 30 لاکھ روپے کا چیک دیا جائے گا۔ 

اسی طرح بہترین بیٹر اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا بولر، بہترین فیلڈر، کیپر، ایمرجنگ، آل راؤنڈر اور امپائر آف دی لیگ کو بھی 35،35 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے جائیں گے۔

http://

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ بھی دیا جائے گا جس کی مالیت بھی 35 لاکھ روپے گئی ہے، گزشتہ سیزن میں 7 کروڑ روپے انعامی رقم تھی جس میں اضافہ کیا گیا ہے. 

 ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں فائنل سے قبل پی ایس ایل 7 میں 2 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں اور دونوں نے ایک ایک میچ جیتاہے۔

Comments are closed.