سینئر سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے

57 / 100

فوٹو: فائل

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈاکٹر عبدالحئی جمعہ کو حیدرآباد سے بہاولپور جا رہے تھے جب ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید زخمی ہوئے اور زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ گزشتہ رات حیدرآباد میں مادر وطن ایوارڈ کی تقریب میں شریک ہوئے تھے ، قوم پرست لیڈر کی اچانک موت کی خبر سامنے آگئی۔

ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی عمر 75سال تھی وہ یکم فروری 1946 کو بلوچستان کے ضلع کیچ میں پیدا ہوئے تھے،بلوچستان کے وزیراعلیٰ اور چیئرمین سینیٹ سمیت کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔

ڈاکٹر عبدالحئی کا تعلق بلوچستان کے علاقے بولان سے تھا۔ وہ بی ایس او کے پہلے چیئرمین تھے،مرحوم آئین ساز اسمبلی کے رکن بھی رہے، انہوں نے خان آف قلات کو شکست دی تھی۔

Comments are closed.