یوم پاکستان،مسلح افواج کی پریڈمیں مہاتیرمحمدمہمان خصوصی ہوں گے

اسلام آباد (زمینی حقائق )رواں ماہ یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ کا انعقاد کیا جاہے گاجس کا تھیم ”پاکستان زندہ باد“ ہے۔

IMG 20190314 031616

  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق  ملائشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد 23 مارچ یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے، آذر بائی جان اور سعودی عرب کے فوجی دستے خصوصی طور پر پاکستان کی مسلح افواج و دیگر فورسز کے ساتھ مارچ پاسٹ کو مزید یادگار بنائیں گے۔

 آذر بائی جان، بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کے پیرا ٹروپر فضائی مظاہرے میں شامل ہوں گے، ترکی کے ایف سولہ اور چین کے جے ٹین جنگی طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔

اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی روایتی پریڈ کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہو چکی ہیں، تقریب میں مسلح افواج کے زیر استعمال جنگی ہتھیار، سازو سامان توجہ کا خصوصی مرکز  ہوں گے۔

  تقریب میں آذر بائی جان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسینوف، بحرین کے آرمی چیف جنرل شیخ محمد بن عیسی الخلیفہ اور عمان کے سرکاری حکام بھی خصوصی طور پر مدعو ہیں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پریڈ سے خطاب کریں گے، وزیراعظم عمران خان بھی پر یڈ کی تقر یب میں شریک ہوں گیے۔

Comments are closed.