حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی

62 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی، فیصلے پر یکم مارچ 2022ء سے عملدرآمد ہوگا.

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پہلے محروم رہ جانے والے وفاقی سرکاری ملازمین کو 15 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ تنخواہوں میں فرق کم کرنے کیلئے 15 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دیا جائے گا، فیصلے پر کیلئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

گریڈ ایک سے 19 کے سول ملازمین کو یکم مارچ سے یہ الاؤنس ملے گا، پہلے سے ہی 100 فیصد یا زیادہ الاؤنس لینے والے مستفید نہیں ہوں گے۔

نوٹیفکیشن

نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت خزانہ نے اس حوالے سے تمام متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے تاکہ عملدرآمد یکم مارچ سے ممکن بنایا جا سکے.

Comments are closed.