بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک

Pakistani soldiers cordon off a street leading to Christian colony following an attack by suicide bombers on the outskirts of Peshawar on September 2, 2016. Four suicide bombers who were trying to attack a Christian colony in Pakistan were killed early on September 2 during a gunfight with security forces outside the northwestern city of Peshawar, the army said. / AFP PHOTO / A MAJEED
56 / 100

فوٹو : اے ایف پی فائل

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک کردیئے، آپریشن بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں کیا گیا.

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کے کیمپ اور ٹھکانے کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیس آپریشن کیا.

دہشتگردوں کی طرف سے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کمانڈر آصف عرف مکیش سمیت 10 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد بلوچستان کے علاقے تربت اور پسنی میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حالیہ حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں ملوث تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا جبکہ آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردی کے مرتکب عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی.

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کو بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.

Comments are closed.