آصف زرداری و مولانا کا شہباز شریف کی وزیراعظم نامزدگی پر اتفاق

53 / 100

لاہور(ویب ڈیسک)آصف زرداری و مولانا کا شہباز شریف کی وزیراعظم نامزدگی پر اتفاق ہوگیا ہے، اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی کامیابی پر شہباز شریف کی حمایت کریں گی.

ذرائع کے مطابق شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان
کی ملاقات سود مند رہی.

ماڈل ٹاؤن لاہور میں شہباز شریف کے گھر میں ہونے والی ملاقات میں ان رہنماؤں نے حکومت کے خلاف حکمت عملی پر مشاورت کی جبکہ پیپلز پارٹی نےوزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر پی ڈی ایم کا ساتھ دینے پراتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ اسپیکر اور وزیراعلی ٰپنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد بعد میں پیش کی جائیں گی اور تب تک صورتحال واضح ہو جائے گی۔

ملاقات کے دوران یہ فیصلہ بھی ہوا کہ تحریک عدم اعتماد سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے سے پیش ہوگی جبکہ وہ ہی حکومتی اتحادی جماعتوں سے معاملات طے کریں گے۔

شہباز شریف نے ممکنہ حمایت ملنے کے حوالے سے اجلاس کے شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی جب کہ آصف زرداری نے ق لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی سے ہونے والے رابطوں سے متعلق تفصیلات بتائیں۔

تین اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے نمبرز پورے ہونے کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ بعد میں کیا جائیگا۔

Comments are closed.