وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر روس پہنچ گئے

56 / 100

فوٹو: ٹوئٹر

ماسکو(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر روس پہنچ گئے ہیں جہاں عمران خان کا استقبال روسی وزیر خارجہ ایگور مور گولئو نے کیا۔

ماسکو ایئر پورٹ پر وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، شیڈول کے مطابق عمران خان کل ماسکو میں گمنام سپاہیوں کی یاد گار پر بھی جائیں گے۔

وزیر اعظم کے دورہ روس کے وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور معید یوسف شامل ہیں۔

وزیرِ اعظم کی روسی صدر سے ملاقات میں دو طرفہ امور، خطے کی صورتحال اور خصوصاً افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔

ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح کے مذاکرات ہوں گے، جن میں مختلف شعبوں میں تعاون پر باہمی یادداشت کے معاہدے کئے جائیں گے۔

وزیراعظم ماسکو میں پاکستانی بزنس مین اور تاجروں سے ملاقات کریں گے جبکہ روس کی گرینڈ مسجد کا دورہ بھی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان دوروزہ سرکاری دورے پر روس روانہ ہو ئےتھے، صدرولادی میرپیوٹن کی دعوت پرآج سے شروع ہونے والے روس کے دوروزہ سرکاری دورے میں وزراء بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم اسلام آباد سے ماسکو کیلئے روانہ ہو رہے ہیں

وفاقی وزراء مخدوم شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، اسد عمر، حماد اظہر، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد، قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور عامر محمود کیانی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں.

دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق ایک اعلیٰ سطح کے وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے جس میں کابینہ کے ارکان شامل ہیں، دوطرفہ کانفرنس دورے کااہم پروگرام ہے۔

کانفرنس کے دوران دونوں رہنمادوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کاجائزہ لیں گے جن میں توانائی کے شعبے میں تعاون بھی شامل ہے اس دوران اسلام مخالف رجحان اورافغانستان کی صورتحال سمیت وہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تفصیل سے تبادلہ خیال ہوگا۔

دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور روس میں باہمی احترام ،اعتماد اورعلاقائی اور بین الاقوامی معاملات پرہم آہنگی کی بنیاد پردوستانہ تعلقات ہیں۔

وزیراعظم کے دورے سے پاکستان او ر روس کے کثیرجہتی دوطرفہ تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے اورمختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ ملے گا۔

ادھر روس کے دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر ولادی میر پیوٹن اور وزیراعظم عمران خان کل ماسکو میں بات چیت کریں گے، جنوبی ایشیا میں ہونے والی اہم پیشرفت سمیت دوطرفہ تعاون اور علاقائی امور سے متعلق بنیادی مسائل پر بات ہوگی۔
جاری ہے

Comments are closed.