ایف بی آر نے بے نامی جائیدادوں کے خلاف کارروائی شروع کردی
اسلام آباد(زمینی حقائق )ایف بی آر نے بے نامی جائیدادوں کے خلاف کارروائی شروع کردی،بے نامی دار کو ایک سے سات سال تک کی سزا دی جائے گی۔
اسلام آباد میں ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی پریس کانفرنس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبرزحامد عتیق سرور، جاوید غنی اور جواد اویس آغا نے کہا بے نامی جائیدادوں سے متعلق قوانین نافذ ہو چکے ہیں۔
انھوں نے بتایا فرضی اور جعلی ناموں پر جائیدادیں اور بینک اکاونٹس بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
بے نامی جائیدادوں کے کیسز ایف بی آر بنائے گا لاہور کراچی اور اسلام آباد کے کمشنرز کو اختیارات دے دیے گئے ہیں قانون کا اطلاق فروری 2017 کے بعد کی بے نامی جائیدادوں پر ہوگا۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ بے نامی جائیدادوں کے خلاف کارروائی کے لیے ایک ایڈ جیوڈیکیٹنگ اتھارٹی قائم کی جائے گی کابینہ اتھارٹی کے چیئرمین اور اراکین کی منظوری دے گی۔
ان کا کہنا تھا بے نامی کیسز اتھارٹی کے سامنے پیش کیے جائیں گے اتھارٹی کے فیصلے کو ایپلیٹ ٹربیونل میں چیلنج کیا جا سکے گابے نامی جائیدادوں کو 90 روز کے لیے ضبط کیا جائے گا 120 روز میں کیس کا چالان اتھارٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
Comments are closed.