پشاور زلمی اور لاہور قلندر کاسنسی خیز میچ ،سپر اوور میں زلمی کی جیت

61 / 100

فوٹو: پی ایس ایل

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان سپر لیگ سیون کے آخری گروپ میچ میں سنسنی خیز ثابت ہوا ، شاہین شاہ نے عمر کے آخری اوور میں24رنز بنا کر ٹیم کو شکست سے بچا کر سپر اوور تک پہنچا دیا،پشاور زلمی اور لاہور قلندر کاسنسی خیز میچ ،سپر اوور میں زلمی کی جیت پر ختم۔

لاہور قلندرکے کپتان نے آخری اوور میں3چھکے اور ایک چوکا مارا جب کہ ایک وائیڈ بال رہی، شاہین شاہ20بالز پر4چھکوں کی مدد سے39رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔ دونوں ٹیموں نے 158برابر رنز بنائے۔

لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ بیٹنگ میں کمال دکھا کر میچ سپر اوور تک لے کر آئے تو پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے سپر اوور میں صرف5رنز دے کر ایک بار پھر لاہور قلندر کو پھنسا دیا، بروک 3اور فخر زمان 2رنز بنا سکے۔

http://

پشاورزلمی کی طرف سے سپر اوور کھیلنے کے لئے شعیب ملک اور حارث کریز پر آئے، اور شعیب ملک نے شاہین شاہ کی پہلی دو بالوں پر 2چوکے مار کر پشاورزلمی کو سپر اوور میں میچ جتوا دیا۔

پشاور زلمی نے لاہور قلندر کو 18رنز سے شکست دے دی،فخر زمان کے شعیب ملک کی پہلی ہی بال پر آوٹ ہونے کے بعد قلندرز کے بیٹر دباو میں کھیلے۔وہاب رہاض، ارشاد اقبال نے2,2وکٹیں حاصل کیں ،خالد عثمان ، محمد عمر، شعیب ملک اور عماد بٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

http://

لاہور قلندر کی وکٹیں وقفہ وقفہ کے بعد گرتی رہیں محمد حفیظ 49، کامران غلام 25، سالٹ14اورسہیل اختر19رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ کپتان شاہین شاہ39 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر158رنز بنائے ، شعیب ملک32رنز بنا کر ٹا پ سکورررہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں حیدر علی 25، حضرت اللہ زازئی 20، خالد عثمان 19، کامران اکمل 18 اور حسین طلعت نے 17رنز بنائے، لاہور قلندر کے فواد احمد نے2وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاہین شاہ، حارث روف،حفیظ اور ویزے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments are closed.