مریم نواز کی اپنی سیکریٹری کی شادی میں شرکت کی ویڈیو

62 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

لاہور( ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی اپنی سیکریٹری کی شادی میں شرکت کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں، مریم نواز ثانیہ عاشق سے ملیں ان کے دولہا کے سر پہ بھی دست شفقت رکھا ۔

مریم نواز کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی رکن ثانیہ عاشق ہیں جو کہ ان کے سیاسی امور میں معاونت کرتی ہیں، مریم نواز اعظمیٰ بخاری کے ہمراہ ثانیہ عاشق کی شادی میں شرکت کی۔

مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں ، مریم نواز کی ثانیہ عاشق کی شادی کی تقریب میں شرکت کی
ویڈیو سوشل میڈیاپر وائر ل ہو رہی ہے جسے پسند کیا جارہاہے۔

http://

ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس موقع پر نائب صدر ن لیگ نے سرخ جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جب کہ اعظمیٰ بخاری بھی نے بھی تیاری کے ساتھ شرکت کی ۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے دلہن اور دولہا کو نئی زندگی کے آغاز پر مبارک باد دی جب کہ شادی میں مریم نواز کے ساتھ مریم اورنگزیب ، عظمیٰ بخاری سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

Comments are closed.