پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو کیل بروک نے ہرا دیا

55 / 100

فوٹو : دی سن فائل

مانچسٹر(خورشید عباسی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو کیل بروک نے ہرا دیا، برطانوی باکسر کیل بروک ان کے پرانے حریف ہیں جنھوں نے عامر خان کو چھٹے راونڈ میں ناک آوٹ کیا.

مانچسٹر میں ہونے والی ویلٹر ویٹ فائیٹ میں عامر خان اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہے اور ریفری وکٹر لوگلین نے فائیٹ ختم کرتے ہوئے ٹیکنیکل بنیاد پر عامر خان کو ناک آوٹ قرار دے دیا۔

کیل بروک اور عامر خان کے درمیان یہ 12 راونڈ کی فائیٹ چھٹے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ پر ختم ہو گئی، مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فائٹ کے ٹکٹ 10 جنوری کو ہی ہزاروں ٹکٹس صرف چند منٹ میں ہی فروخت ہو گئے تھے۔

فائیٹ سے قبل عامر خان اور کیل بروک نے ایک دوسرے کو ہرانے کے دعوے کئے تھے، جبکہ اس دوران عامر خان نے دعویٰ کیا تھا کہ میں نے اپنے ذہن میں شکست ڈالی ہی نہیں کیوںکہ مجھے صرف جیتنا ہے.

انھوں نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ اگر وہ فائٹ ہار بھی گئے تو ان کا باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں لیکن شکست کے بعد یہ افواہ گردش کررہی تھی کہ وہ رنگ کو خیر باد کہہ رہے ہیں.

https://twitter.com/letsrockinroll3/status/1495177754400235525?t=7snF4r9yVeEUqRYjEGBr5A&s=19

 

عامر خان نے فائیٹ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میرا دن نہیں تھا اس لیے جیت نہیں سکا لیکن 40 فائیٹس بہت زیادہ ہوتی ہیں، دو ورلڈ ٹائٹل جیتنا، امریکہ جانا بڑی کامیابیاں ہیں یقیناً میرا کرئیر اب اختتام کی طرف ہے۔

عامر خان نے کیل بروک کے ساتھ فائیٹ کے بارے میں کہا کہ میں نے وہ تمام ٹریننگ کی جس کی ہمیں ضرورت ہوتی ہے لیکن میں فائیٹ جاری نہیں رکھ سکا، کیل کی پرفارمنس بہترین تھی.

دوسری طرف کیل بروک نے جیت کے بعد سکائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ میں جانتا تھا کہ مجھے جیت کی امید تھی، میں نے خود کو بہت پریشر میں رکھا لیکن 18 برس کی عمر سے میں یہ جانتا تھا کہ میں عامر سے بہتر باکسر ہوں۔

واضح رہے کہ 35 سالہ عامر خان اور کیل بروک نے 17 برس کی عمر میں سنہ 2004 میں باکسنگ رنگ میں ایک ساتھ قدم رکھا تھا، عامر خان 40 مقابلوں میں سے 35 میں کامیاب رہے ہیں.

عامر خان نے 21 مقابلوں میں اپنے حریفوں کو ناک آؤٹ کیا۔ عامر خان کے پاس کامن ویلتھ لائٹ ویٹ چیمپیئن ہونے کے ساتھ ساتھ ڈبلیو بی اے کا لائٹ ویلٹر ویٹ ٹائٹل اب بھی موجود ہے۔

ریکارڈ کے مطابق کیل بروک کی یہ چالیسویں فتح تھی وہ تین مقابلے ہارے 27 مرتبہ ناک آؤٹ کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی، جیت کے بعد ان کے مداحوں نے بروک کو کاندھوں پر اٹھا کر جشن منایا.

Comments are closed.