شہباز شریف کی بڑی پیشکش نے پرویز الہٰی کو تذبذب میں مبتلا کردیا
فوٹو: فائل
لاہور( ویب ڈیسک)شہباز شریف کی بڑی پیشکش نے پرویز الہٰی کو تذبذب میں مبتلا کردیا اوراسی لئے مسلم لیگ ق نے مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات میں واضح انکار کرنے کی بجائے پارٹی مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی چوہدری برادران سے ملاقات کے باوجود مسلم لیگ ق میں دو قسم کی رائے پائی جاتی ہیں اور بعض رہنماوں نے اپنی شرائط پر مسلم لیگ ن کے ساتھ چلنے کا بھی مشورہ دیاہے۔
مسلم لیگ ق کے ان رہنماوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تحریک انصا ف کا آگے سیاست میں کردار اتناواضح نہیں ہے جتنا مسلم لیگ ن کا ہے اس لئے پرویز الہٰی کو ن لیگ کی پیشکش پر غور کرنا چایئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی صورت میں پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ کے عہدے کی پیشکش کی گئی ہے۔
دوسری طرف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیاگیاہے کہ ق لیگ کو پیغام مشترکہ سیاسی دوستوں کے ذریعے پہنچایاگیاکہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دیں اور آگے بھی ملکرچلیں گے۔
مسلم لیگ ق کی طرف سے ابھی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو کوئی جواب نہیں دیا گیا تاہم جہاں مشاورت ہو رہی ہے وہاں پرویز الہًی بھی فیصلہ کرنے میں تذبذب کا شکار ہیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اگر چہ وفاقی وزیر مونس الٰہی نے سا تھ چھوڑ نے کے حوالے سے خدشات دور کرنے کیلئے نہ گھبرانے کی بات کی ہے لیکن سیاست میں اتنا مختصر جملہ اہمیت نہیں رکھتاوسیع مفاد دیکھا جاتاہے۔
واضح رہے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ چوہدری برادران سے ملاقات کی تھی جس میں کچھ دیر شہباز شریف اور چوہدری برادران کی الگ سے ملاقات بھی شامل تھی۔
Comments are closed.